Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے منگنی کرلی

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی مالویکا راج نے منگنی کرلی ہے۔

مالویکا راج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malvika Raaj (@malvikaraaj)

اس پوسٹ میں مالویکا نے اپنی منگی کے جادوئی لمحے کی جھلکیں بھی شیئر کیں جو ترکی کے کیپاڈوشیا میں لی گئیں ہیں اور ایک خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ مالویکا اور پرناو نے اپنی محبت کی کہانی کو زیادہ تر نجی رکھا ہے اور دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

دوستوں، مداحوں اور خیر خواہوں نے جوڑے کے لیے مبارکباد کے پیغامات اور دلی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پرناو ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں جبکہفلمساز بوبی راج اور رینا راج کے ہاں پیدا ہونے والی مالویکا کو کرن جوہر کی بلاک بسٹر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم…‘ میں بڑا بریک ملا تھا۔

اداکار جگدیش راج کھرانہ ان کے دادا تھے، اور 144 فلموں میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کرنے والے سب سے زیادہ ٹائپ کاسٹ اداکار ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں