Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماڈلنگ کی دنیا میں کام کے بدلے نامناسب مطالبات عام بات ہیں، فریحہ الطاف

ماضی کی سپر ماڈل، فیشن ڈیزائنر، آرٹسٹ و اداکارہ فریحہ الطاف نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا میں کام کے بدلے نامناسب مطالبات عام بات ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فریحہ الطاف نے ماڈلنگ اور فیشن انڈسٹری پر کھل کر گفتگو کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Frieha Altaf (@friehaaltaf)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ماڈل گرل کا لفظ سنتے ہی لوگ خواتین ماڈلز کو غلط سمجھنا شروع ہوتے تھے، 38 سال قبل جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی تب بولڈ لباس نہیں پہنا جاتا تھا لیکن اس کے باوجود خواتین کے کردار کو غلط سمجھا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خیال تک پایا جاتا ہے کہ ماڈل خواتین سے کوئی شادی نہیں کرے گا اور والدین کی جانب سے بھی بچیوں کو فیشن انڈسٹری میں جانے سے منع کیا جاتا ہے۔

فریحہ الطاف نے کہا کہ جب ان کی منگنی ہوئی تو ان کے سسرال والوں نے مطالبہ کیا کہ وہ ماڈلنگ چھوڑ دیں ورنہ رشتہ نہیں ہوگا لیکن انہوں نے ان کا مطالبہ نہیں مانا۔

انہوں نے کہا کہ کاسٹنگ کاؤچ فیشن انڈسٹری کا حصہ رہا ہے، جب انہوں نے ماڈلنگ ایجنسی قائم کی تو انہیں بہت ساری ڈیزائنرز کے فون آتے تھے اور انہیں کہا جاتا تھا کہ فلاں لڑکے کو شو کا حصہ بنائیں، فلاں کو نکالیں اور فلاں کے لیے جگہ بنائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Frieha Altaf (@friehaaltaf)

ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صرف لڑکوں بلکہ لڑکیوں کے لیے بھی کہا جاتا تھا اور لوگ انہیں پھول بھجوا کر ان سے مطالبہ کرتے تھے کہ فلاں لڑکی کو شو کا حصہ بنائیں۔

فریحہ الطاف نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ پر ماڈلز کو بھرتی کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں ڈیزائنرز کے علاوہ دوسرے افراد کے بھی فونز آتے رہتے تھے کہ فلاں لڑکے یا لڑکی کو شو کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری میں کام کے بدلے نامناسب مطالبات کیے جاتے ہیں اور بعض افراد ایسے مطالبے مان بھی لیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی طور پر ماڈلنگ میں لڑکوں کے کام کرنے کے مواقع کم ہوتے ہیں، اس لیے وہ کبھی کبھار سمجھوتہ کرتے ہیں، کیونکہ ان کا خیال ہوتا ہے کہ وہ ماڈلنگ میں آنے کے بعد اداکاری میں چلے جائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Frieha Altaf (@friehaaltaf)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں