Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گولڈ ڈگر کہنے پر سشمیتا سین کا ٹرولز کو کرارا جواب

گولڈ ڈگر کہنے پر بالی ووڈ کی صدا بہار حسین اداکارہ سشمیتا سین نے ٹرولز کو کرارا جواب دے دیا۔

سشمیتا سین نے ان تبصروں کے بارے میں کھل کر کہا ہے جس میں انہیں ‘گولڈ ڈگر’ کہا جاتا ہے، انہوں نے بتایاکہ  فی الحال وہ سنگل ہیں۔

بھارتی اسپورٹس پریزینٹر للت مودی نے جب سشمیتا سین کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا تو اس کے بعد انہیں ’گولڈ ڈگر‘ (سونے کی  متلاشی) قرار دے کر ٹرول کیا جاتا رہا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فلم آریا کی اداکارہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ ایسے تبصرے مجھ سے منسوب کیے جاتے ہیں اور میں ان کی اچھی سی وضاحت بھی پیش کرسکتی ہوں۔

سشمیتا کا کہنا تھا کہ بےعزتی بےعزتی ہی ہوتی ہے اگر آپ اسے قبول کرلیں، لیکن میں ایسا نہیں کرتی۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جس میں کسی کا کوئی کام نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد ان سے یہ امید نہیں کریں گے وہ اس طرح کے تبصروں پر ردِعمل دیں۔

سشمیتا نے بےباک انداز میں یہ بھی کہا کہ یہ میرا معاملہ ہے اور میں جب چاہوں گی اس پر ردِعمل دوں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں