Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیجنڈری اداکار 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف امریکی اداکار مارک مارگولیس 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت نیویارک کے اسپتال میں ہوئی جہاں انہیں بیماری کے باعث داخل کیا گیا تھا۔

Steve Granitz/WireImage

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارک مارگولیس کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ان کا اہسپتال میں علاج جاری تھا جبکہ اداکار کی اہلیہ اور ان کا بیٹا اسپتال میں ان کے ساتھ موجود تھے۔

خیال رہے کہ اداکار نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔ ان کو 2012 میں ڈرامہ سیریز “بریکنگ بیڈ” میں کام کی وجہ سے ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں