Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ فضاء علی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ فضاء علی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ فضاء علی نے چہرے، جسم اور بالوں کو صحت مند رکھنے کیلئے اپنے آزمودہ نسخے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

انہوں نے کہا کہ اس نسخے تو تیار کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس کے اجزاء میں پانی میں بھیگے ہوئے بادام، نرم والی کھجور، کدو کے بیج اور پسا ہوا کھوپرا شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں کو ملا کر اچھی طرح گلینڈ کریں لیکن یاد رہے کہ اس کا پیسٹ نہ بن جائے اور جیسے موتی چور کے لڈو ہوتے ہیں، اسی سائز کے لڈو بنا کر رکھ لیں اور صبح ناشتے مین ایک لڈو کھالیں۔

اداکارہ فضاء علی نے مزید کہا کہ یہ چیز اتنی زبردست ہے کہ اس میں مکمل توانائی اور طاقت موجود ہے، چاہے جوڑوں کا درد ہو، اعصابی طاقت بالوں کی نشونما اور بہت سارے فوائد ہیں اس لڈو کے کھانے سے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں