بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ اچھا وقت گزارتے ہوئے کچھ خوبصورت تصاور منظر عام پر آئیں ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام فیڈ پر وکی کوشل کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ ان کے گھر کی ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل بی ٹاؤن کے سب سے پیارے جوڑے میں سے ایک ہیں اور حال ہی میں اداکارہ کسی نامعلوم مقام کے مختصر سفر سے ممبئی واپس آئی تھیں جس کے بعد انہیں اپنے اتوار کو اپنے شوہر وکی کے ساتھ گھر پر وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ پہلی بار نہیں تھا کہ اداکارہ نے وکی کوشل کے ہمراہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کی ہوں ، وہ اکثر اپنے خوبصورت لمحات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ وکی اور کترینہ نے کبھی بھی اپنے رشتے کی افواہوں کی تصدیق نہیں کی تھی جب تک کہ انہوں نے راجستھان میں ایک سخت حفاظتی شادی کی تقریب میں شادی نہیں کی۔
کام کے لحاظ سے، وکی آخری بار سارہ علی خان کے ساتھ ذرا ہٹکے ذرا بچکے میں نظر آئے تھے۔
دریں اثنا، کترینہ سلمان خان کے ساتھ سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ٹائیگر 3 میں نظر آئینگی۔ وہ پ وجے سیتھوپتی کے ساتھ میری کرسمس میں بھی جلوہ گر ہونگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں