بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز، جنہوں نے حال ہی میں اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا ہے، کی شادی کے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا ہے کہ اداکارہ نے اپنے ’مسٹری مین‘ سے شادی کرلی ہے جس کا نام مائیکل ڈولن بتایا جارہا ہے۔
الیانا ڈی کروز کی شادی سے متعلق رپورٹ میں نہ صرف مبینہ شوہر کا نام بتایا گیا بلکہ ان کی شادی کی تاریخ بھی بتائی گئی کہ دونوں نے 13 مئی 2023 کو شادی کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی رجسٹری کی تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرنے سے چار ہفتے قبل الیانا اور مائیکل نے شادی کر لی تھی۔ شادی کا مقام اور دیگر تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہیں ار مائیکل ڈولن کے بارے میں بھی زیادہ معلومات نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ نے اپنے مسٹری مین کے ساتھ ڈیٹ نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ۔
علاوہ ازیں الیانا ڈی کروز نے 5 اگست کو اعلان کیا ہے کہ ان ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کی تصویر پوسٹ کی جس کا نام ‘کوا فیونکس ڈولان’ ہے، جو 1 اگست کو پیدا ہوا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
