Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ قراۃالعین بلوچ نے شادی نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی

پاکستان کی معروف گلوکارہ قراۃالعین بلوچ نے شادی نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ قراۃالعین بلوچ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے 2011 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا پر اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

سوال کے جواب میں معروف گلوکارہ قراۃالعین بلوچ کا کہنا تھا کہ شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ آج تک مجھے کوئی اچھا لڑکا ملا ہی نہیں، جب ملے گا تب ہی شادی کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ گزارا کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ میں انتہائی سخت طبعیت کی مالک ہوں۔

  پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے ماضی میں ایک شو کے دوران کہا تھا کہ بچپن میں والدہ آپ کے گانے کو پسند نہیں کرتی تھیں؟

جواب میں گلوکارہ قراۃالعین بلوچ نے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے کیونکہ میں بچپن میں بہت تیز بولتی تھی اور اسی طرح گانا بھی گاتی تھی تو وہ مجھے پھٹا ہوا ڈھول کہہ کر پکارتی تھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں