Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنویر سنگھ کو ’لولیٹرز‘ کون بھیج رہا ہے؟ بتادیا

کامیڈی رومانوی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ کو محبت بھرے خطوط مو صول ہو رہے ہیں ۔

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے لائیو سیشن میں  راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے بارے میں بات کی۔ وہ کرن جوہر کی فلم میں راکی ​​رندھاوا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

رنویر سنگھ کو فلمساز کرن جوہر کی فلم میں راکی ​​رندھاوا کے کردار کے لیے ناقدین اور مداحوں کی طرف سے یکساں پذیرائی مل رہی ہے۔

گزشتہ روز ‘مجھ سے کچھ بھی پوچھیں’ سیشن میں، رنویر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر جا کر  راکی اور رانی کی پریم کہانی کے بارے میں مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ 28 جولائی کو فلم کی ریلیز کے بعد سے انہیں ‘محبت کے خطوط’ مل رہے ہیں۔

لائیو سیشن میں ایک مداح نے رنویر سے پوچھا کہ”آپ کو بہترین تعریف راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے لیے کیا ملی  اور کس سے ملی؟”

جس پر رنویر نے جواب دیا، ’’ راکی کے لیے بے پناہ محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ لمبے لمبے محبت کے خطوط مل رہے ہیں ۔ میں بہت شکر گزار ہوں (آنسو روکے ہوئے چہرے کا ایموجی)۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version