Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوجا ہیگڑے بھی باربی سے متاثر ہونے لگیں

بالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کی طرح پوجا ہیگڑے نے بھی باربی کے ٹرینڈ کو اپنالیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ ایک بولڈ پنک باڈی کون ڈریس میں لیں گئیں ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ باربی جادو پر یقین رکھتی ہے۔‘

پوجا ہیگڑے اپنے بولڈ گلابی فرنٹ-اوپن باڈی کون کے لباس میں فوٹو شوٹ کے لیے پوز دیتی ہوئی گلیمرس لگ رہی ہیں اور اس لباس میں انہوں نے ‘باربی’ ٹرینڈ کو اپنایا ہے۔

صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس انداز کو خوب پسند کیا گیا ہے اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔

پیشہ ورانہ محاذ پر، پوجا ہیگڑے کو آخری بار سلمان خان، شہناز گل، اور دیگر کے ساتھ فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اب اپنے اگلے پروجیکٹ “SSMB 28” کے لیے تیاری کر رہی ہیں، جس میں مہیش بابو کے ساتھ اداکاری کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version