بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور مزحیہ فلم ’ویلکم‘ کے اگلے سیکوئل کے لئے اکشے کمار، سنجے دت اور ارشد وارژی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عروف فلم پروڈیوسر، فیروز ناڈیاڈوالا نے میکا سنگھ اور دلیر مہندی کو اکشے کمار، سنجے دت، اور ارشد وارثی کے ساتھ ویلکم 3 میں شامل کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔
اعلیٰ ذرائع کے مطابق، فیروز ناڈیاڈوالا نے اس کامیڈی آف ایررز کی ہدایت کاری کے لیے احمد خان کو بورڈ میں شامل کر لیا ہے، درحقیقت، احمد نے فیروز ناڈیاڈوالا کے لیے فول این فائنل کے نام سے ایک فلم کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اکشے، ارشد اور سنجے ویلکم 3 کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ “احمد نے ایکشن کے میدان میں متعدد ہٹ فلمیں دی ہیں اور ویلکم 3 میں مزاح کے ساتھ ساتھ کچھ ایکشن بھی ہوگا۔ ویلکم 3 کی پوری ٹیم کو یقین ہے کہ احمد اس فلم میں ایک نیا ذائقہ لے کر آئے گا اور سامعین کی طرف سے پھر سے پیار ملے گا۔ اس وقت تیاری کا کام زوروں پر جاری ہے۔”
ویلکم 3 کے علاوہ، احمد خان آوارہ پاگل دیوانہ 2 کی ہدایت کاری بھی کریں گے، جو اگلے سال کے آخر میں شروع ہوگی۔ ذرائع نے ہمیں مزید بتایا کہ “ہیرا پھیری 3 کی ہدایت کاری فرہاد سمجی کریں گے، جب کہ احمد خان کو ویلکم 3 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 کی ذمہ داری دی گئی ہے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
