Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرحان اختر نے ’ڈان 3 ‘کا پہلا لوگو جاری کر دیا

اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے باضابطہ طور پر ڈان تھری بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

  انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ’3‘ کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ فرنچائز کا تھیم میوزک بھی پس منظر میں بج رہا ہے، ویڈیو کی ٹیگ لائن ہے، “ایک نیا دور شروع ہوتا ہے۔”

، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار ادا کرنے والے تیسری نسل کے اسٹار بن جائیں گے۔

شاہ رخ خان چونکہ  بڑی کمرشل اسپیس فلموں میں مصروف ہیں، اس لیے انہوں نے ڈان  پروجیکٹ چھوڑ دیا۔ اب فرحان اختر اسے رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

 ڈان کی ٹیم رنویر سنگھ کو اس نوجوان نسل کے سامنے نئے ڈان کے طور پر متعارف کرانے کے لیے بہت پرجوش ہے۔

ڈان 3 مبینہ طور پر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ رنویر سنگھ کے پروجیکٹ بیجو باورا کے بعد شروع ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version