Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چنئی ایکسپریس میں ’مینمما‘ بننا انتہائی مشکل چیلنج تھا”، دیپیکا پڈوکون

سپر ہٹ فلم چنئی ایکسپریس کے 10 سال مکمل ہونے پر دیپیکا پڈوکون نے مینمما کے کردار کے حوالے سے بات کی۔

دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں مختلف قسم کے کردار کیے اور  بے شمار ہٹ فلمیں دیں۔

ان سب میں سے ایک کردار جو اب بھی نمایاں ہے وہ سپر ہٹ فلم چنئی ایکسپریس سے ‘مینمما’ کا ان کا بہت ہی مشہور کردار ہے۔

“دیپیکا کا کہنا ہےکہ کامیڈی ایک اداکار کے لیے سب سے مشکل صنف ہے۔ اس لیے جب مجھے چنئی ایکسپریس کی پیشکش ہوئی، تو میں جانتی تھی کہ میرے سامنے ایک مشکل چیلنج ہے۔ اکیلا اور اکثر خوفناک، میں شکر گزار اور خوش ہوں کہ ہم ایک ایسا کردار تخلیق کرنے میں کامیاب رہے جو نہ صرف فلم کا مترادف ہے، بلکہ ایک ایسا کردار بھی جسے آج تک محبت ملتی ہے،” ۔

دیپیکا اس رومانوی کامیڈی فلم میں شاہ رخ خان کی ہیرؤئن بنی جن کا کردار ایک جنوبی ہندوستانی لڑکی کا تھا۔

2013 میں ریلیز ہونے والی فلم  چنئی ایکسپریس اُس سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی جس نے تمام بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے اور عوام کے دل بھی جیت لیے۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی کیمسٹری کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ دیپیکا کی بطور ساؤتھ انڈین پرفارمنس اور ان کے ہمیشہ کے لیے مشہور ڈائیلاگ ڈیلیوری فلم کی سب سے بڑی خاص بات ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=PEIgoGXyPYs

مزید یہ کہ فلم کے گانے بھی چارٹ بسٹر لسٹ میں سرفہرست رہے، جن سے شائقین کو آج تک محظو ظ ہوتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version