Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وویک اوبرائے کو اداکار بننے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار وویک اوبرائے نے اپنے کریئر کے آغاز میں درپیش مشکلات کے بارے میں بتادیا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار وویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ ابتداء میں انہیں کامیابی کیلئے بہت رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا اور کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ شدید فرسٹریشن کا شکار رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے پوٹینشل کے مطابق انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا جس سے انہیں بہت زیادہ بے بسی کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر بے بسی کی کیفیت سے بری شے کوئی نہیں ہے، آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے بغیر کام چل رہا ہے لیکن آپ کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ وویک اوبرائے جلد اپنی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ میں جلوہ گر ہوں گے جس کو روہت شیٹھی ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس میں سدھارتھ ملہوترا اور شلپا شیٹھی بھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں