Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلمساز انیس بزمی کا بالی ووڈ اداکار اکشے کمار سے متعلق اہم انکشاف

فلمساز انیس بزمی نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلمساز انیس بزمی نے کہا کہ اکشے کمار کو جب ‘سنگھ از کنگ’ کی کہانی سنائی تو انہوں نے 5 منٹ میں ہی فلم کیلئے ہامی بھرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ذہن میں صرف ایک ادھورا خیال تھا کہ اس موضوع پر فلم بننی چاہیے، انہوں نے اسی خیال کے ساتھ اکشے کمار سے رابطہ کیا اور اکشے نے رضامندی ظاہر کی۔

رائٹر اور ڈائریکٹر بزمی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اکشے کسی دوسرے ملک میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے، انہیں فون کیا، 5 منٹ بات کی اور اسی دوران اکشے آمادہ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکشے اس فون کے بعد اتنے مصروف رہے کہ ہمیں کبھی موقع ہی نہ ملا کہ ان کو پوری اسکرپٹ سناتے۔

انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ کو اسی تناظر میں لکھا گیا تھا کہ پنجاب کے ایک نوجوان لڑکے کی کہانی دکھانی ہے، لیکن اسے سکھ بنانا اور پگڑی پہنانے کا خیال بہت بعد میں شامل ہوا۔

انیس بزمی نے کہا کہ میں اکشے کو بالکل نئے روپ میں پیش کرنا چاہتا تھا، ابتدائی طور پر تو فلم کا نام بھی کچھ اور تھا، بعد میں ‘سنگھ از کنگ’ رکھا گیا۔

خیال رہے کہ سنگھ از کنگ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، فلم میں کرینہ کپور، اوم پوری، سونو سود اور دیگر اداکار شامل تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں