معروف پاکستانی جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 9 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنی شادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کو اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے شوہر دانش تیمور کے لئے ایک پیار بھرا پیغام جاری کیا۔
اپنے پیغام میں عائزہ خان نے دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ کے ساتھ یہ 9 سال گزارنے پر بہت مشکور ہوں۔ میں آپکے بغیر ایک دن گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی”۔
اداکارہ کی ویڈٰیو پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















