بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عالیہ بھٹ سے متعلق گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا جاتا ہے اس حوالے سے اداکارہ نے اہم انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ خوش ہیں؟
اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ آخر اس سوال کو گوگل پر کیوں سرچ کرتے ہیں؟ لیکن مجھے اب پتہ چل گیا ہے کہ لوگ ایسا سوال کیوں پوچھتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ اس سوال کو پوچھنے کی وجہ میرا چہرہ ہے اور وہ بہت اداس نظر آتا ہے لیکن میری زندگی کی حقیقت ایسی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں بلکہ وہ خود کو دنیا کا سب سے زیادہ خوش انسان سمجھتی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عالیہ بھٹ کی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بہترین اداکاری کے جوہر دِکھائے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















