Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ماہرہ خان کا والدین کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے والدین کو اہم مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا ایک ویڈٰیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے رضوانہ تشدد کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسز میں ہمیشہ پڑھے لکھے اور امیر گھرانوں کے بااثر لوگ شامل ہوتے ہیں۔ وہ قانون کو اپنے گھر کی باندی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کو علم ہوتا ہے کہ ان کا کوئی احستاب نہیں کر سکتا اور ان کو ضمانت بھی مل جاتی ہے۔ بچوں سے کام کروانا غیر اخلاقی و غیر قانونی کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں خدا کیلئے اس بات کو سمجھیں اور اسے روکیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میرا یہ پیغام ہر ماں باپ کیلئے ہے جو مجبوری کی وجہ سے بچوں سے کام کرواتے ہیں، بچوں کی کھیلنے پڑھنے لکھنے کی عمر میں ان سے کام نہیں کروانا چاہیے اور کوئی ماں باپ ایسا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سمجھدار اور خوشحال طبقے سے گزارش کرتی ہوں کہ رضوانہ جیسے بچوں کی آواز بنیں اور ضرورت مند بچوں کیلئے ایسے اقدامات کریں تاکہ وہ ایسے واقعات کا سامنا نہ کریں اور اپنے مستقبل کو روشن کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں