Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبا قمر نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈٰیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولنے پر یو اے ای کی شکر گزار ہوں‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

انہوں نے یو اے ای اور پاکستان کے قومی پرچموں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں جبکہ انہوں نے اس سارے عمل کو مکمل کرانے پر کنسلٹنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ صبا قمر پہلی اداکارہ نہیں جن کو یو اے ای کا گولڈن ویزا ملا ہو، اس سے قبل بھی کئی پاکستانی اداکاروں کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے سے نوازا جاچُکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں