Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہر چیز کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں، اداکارہ عائنہ آصف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عائنہ آصف نے کہا ہے کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہر چیز کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں۔

عائنہ آصف ایک نوجوان اداکارہ ہیں جو آہستہ آہستہ انڈسٹری میں اپنا نام بنا رہی ہیں۔ چھوٹی عمر کی اداکارہ ایک انتہائی حساس ڈرامے “مائی ری” میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)

ڈرامہ مائی ری میں نوجوان اداکارہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی شادی نوعمری میں ہوجاتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عائنہ آصف نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو آپ کو شادی کے خیال سے نفرت کرنے پر مجبور کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ شادی کو محض پریوں کی کہانی کی طرح تصور کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)

انہوں نے کہا کہ وہ جو سوچتی ہیں کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہر چیز کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں اور اگر آپ شادی کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں کچھ بہت اچھا ملے گا جبکہ دوسری طرف آپ کچھ کھو بھی جائیں گے۔

طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ بہت غیر جانبدارانہ رائے رکھتی ہیں۔ وہ اس سے نفرت نہیں کرتی لیکن وہ اسے پسند بھی نہیں کرتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں