پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونیا حسین کی اسکواش کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے کوچ کے ہمراہ اسکواش کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونیا حسین نے کالے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ اسکواش کھیلتے ہوئے بہت پُرجوش نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “تھکاوٹ کو اپنے اندر سے نکالیں”۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سونیا حسین انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















