Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجھے لوگوں کی باتیں جلدی بری لگ جاتی ہیں، دانش نواز

پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار و ہدایتکار دانش نواز کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں کی باتیں جلدی بری لگ جاتی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے اب تک اداکاری کی ہی نہیں، صرف دوستوں کے درمیان اپنے مذاق ٹی وی پر لایا ہوں۔ میں لوگوں کو سب تفریح فراہم کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ اداکار وہی اچھا ہوتا ہے جو کردار نبھاتے ہوئے اداکار نہ لگے بلکہ اصل میں وہی کردار لگے، جذباتی پن میری سب سے بڑی کمزوری ہے، مجھے لوگوں کی باتیں جلدی بری لگ جاتی ہیں، مجھے لوگوں کو حیران کرنے میں مزا آتا ہے۔

دانش نواز نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ سنجیدہ اداکاری کروں لیکن ایسی اداکاری نہیں کرنی جیسی آج کل کی جاتی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ سنجیدہ اداکاری عام سے تاثرات کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے۔ جس طرح ماضی کے اداکار کیا کرتے تھے۔

اداکار نے کہا کہ جلد ہی ایک فلم کی ہدایت کاری کرنے والا ہوں لیکن اس میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہوں، میں ایسی فلم نہیں بنانا چاہتا کہ اس میں صرف کامیڈی ہو، لوگ اسے دیکھ کر ہنسیں اور بھول جائیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ جب سینما گھر سے فلم دیکھ کر باہر نکلیں اور اس میں کھوئے رہیں۔

 دانش نواز نے کہا کہ ڈراموں یا فلم میں ذو معنی ڈائیلاگ نہیں ہونے چاہئیں، میں خود ان چیزوں سے کتراتا ہوں، کیونکہ ایسا کرتے وقت مجھے میرے بچوں کا خیال آجاتا ہے۔

 معروف کامیڈین نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے سپر اسٹار ہمایوں سعید ہیں، وہ بہت منکسر المزاج اور عاجزی والے اداکار ہیں، میں خود بڑا ہوکر ہمایوں سعید بننا چاہتا ہوں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں