Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ عینا آصف کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

  حال ہی میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی اور طلاق سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو آپکو شادی کے خیال سے نفرت کرنے پر مجبور کریں گے، جبکہ دوسرے اس کے بارے میں محض پریوں کی کہانی کی طرح تصور کریں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر چیز کے دو رُخ ہوتے ہیں جس میں  فائدے اور نقصانات شامل ہیں، اگر آپ شادی کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں کچھ بہت اچھا ملے گا جبکہ دوسری طرف آپ کو کچھ کھونا بھی پڑے گا۔

اداکارہ نے طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا، اگر آپ اپنے زندگی میں خوش نہیں ہیں تو علحیدگی اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں