Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف کامیڈین جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار

مشہور کامیڈین ہردیپ سنگھ کوہلی کو جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور کامیڈین ہردیپ سنگھ پر پرانے جنسی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

BBC comedian Hardeep Singh Kohli lands in legal trouble

پولیس کا کہنا ہے کہ مشہور کامیڈین پر جنسی جرائم کے الزامات کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے حلف نامے پر رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ وہ ہردیپ سنگھ پر عائد الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہردیپ سنگھ کوہلی کی گرفتاری تحقیقات کے بعد ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کئی لوگوں نے کامیڈین کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں