Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ آئمہ بیگ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

حال ہی میں پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کا پاؤں شدید زخمی ہے اور زخم میں سے خون رستا ہوا بھی دکھ رہا ہے۔

 

آئمہ بیگ زخمی ، دعاؤں کی درخواست کردی

 

   اسٹوری پر اداکارہ نے لکھا ہے کہ جیسے ہی میں نے یہ سوچا کہ میں آج کا دن بنا تکلیف گزار لوں گی تو یہ حادثہ پیش آگیا۔

گلوکارہ نے ایک اور تصویر بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنا تکلیف میں مبتلا چہرہ دکھایا اور لکھا کہ اس میں بے حد تکلیف ہورہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں