بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا سین کے مالی اثاثوں کی قیمت کتنی ہے اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2009 میں ڈرامے ‘یہاں میں گھر گھر کھیلی’ سے بطور چائلڈ اداکارہ کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے 2012 سے 2016 میں ڈرامے ‘بال ویر’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
View this post on Instagram
2019 میں انوشکا نے ڈرامے ‘جھانسی کی رانی’ میں رانی لکشمی بائی کا کردار کیا جس نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ ڈالے۔
حال ہی میں اداکارہ انوشکا سین کے مالی اثاثوں کی قیمت سامنے آئی جس کے مطابق اداکارہ 16 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
انوشکا ہر ماہ 5 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ کماتی ہیں جبکہ ان کی سالانہ آمدنی 1 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















