Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ سعدیہ امام لائیو شو میں اپنی والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

ماضی کی مقبول اداکارہ و میزبان سعدیہ امام لائیو شو میں اپنی والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ سعدیہ امام نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں وہ والدہ کی موت پر بات کرتے ہوئے رہ پڑیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

انہوں نے بتایا کہ والدہ نے انتقال سے کافی عرصہ قبل ہی کہنا شروع کردیا تھا کہ وہ ان کی رخصتی نہیں دیکھ سکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے خاندان کے دوسرے افراد سمیت سسرال والے ان کی والدہ کو کہتے تھے کہ سعدیہ امام انہیں اتنی پیاری ہیں کہ ان کی رخصتی بھی نہیں دیکھ سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان کا نکاح ہوا تو ان کی والدہ ہر بار یہی بات کرتیں کہ وہ ان کی رخصتی نہیں دیکھ سکیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

سعدیہ امام نے والدہ کی زندگی کے آخری ایام کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن وہ اپنا مارننگ شو ختم کر کے گھر دیر سے پہنچیں تو والدہ ان کے انتظار میں تھیں۔

سعدیہ امام کا کہنا تھا اُس دن والدہ ان کے ہاتھوں میں بچوں کی طرح سو گئیں اور انہوں نے کلمہ پڑھنے سمیت دیگر قرآنی آیات بھی پڑھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ان کے والد کو بلاکر کہا کہ بیٹی کی رخصتی دھوم دھام سے کرنی ہے، جیسے انہوں نے سوچا تھا۔

اداکارہ نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے بعد ان کی والدہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور والد نے آکر ان کی آنکھیں بند کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال کے تین سال بعد ان کے والد کو جگر کا کینسر ہوا، کیونکہ والد ان کی والدہ کو یاد کر کر کے بیمار ہوگئے تھے اور وہ اپنی باتوں کا کسی کے ساتھ اظہار نہیں کر پاتے تھے۔

اداکارہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ انہیں شروع میں لگا کہ صرف انہیں والدہ کا دکھ ہے لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ سب سے بڑا دکھ ان کے والد کو تھا جو بیوی کی یاد میں بیمار ہوگئے۔

واضح رہے کہ سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر سے شادی کی تھی اور اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں