Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار ٹائیگر شروف نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ٹائیگر شروف نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ دو مہینے پہلے میرا نام کسی اور کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا لیکن بتانا چاہتا ہوں کہ میں پچھلے دو سال سے کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tiger Shroff (@tigerjackieshroff)

واضح رہے کہ پچھلے ڈیڑھ برس سے یہ خبر گردش کررہی تھی کہ ٹائیگر شروف ممبئی کے ایک پروڈکشن ہاؤس کی سینئر عہدیدار دیشا دھنوکا کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ فلم ’باغی ٹو‘ میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ جلوہ گر ہونے والی اداکارہ دیشا پٹانی اور دونوں کے رشتۂ محبت میں بندھنے کی خبریں بھی سرگرم تھیں لیکن پھر اس رشتے کے ٹوٹنے کی خبریں عام ہوگئیں۔

ٹائیگر شروف کا اصل نام جئے ہیمنت شروف ہے، وہ 2 مارچ 1990 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فلمی کریئر کی شروعات 2014 کی ایکشن رومانوی فلم “ہیروپنتی” سے کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tiger Shroff (@tigerjackieshroff)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں