Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوجا بھٹ کا اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن پوجا بھٹ نے اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن پوجا بھٹ نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کی آخری قسط میں بتایا کہ ایک ایسا بھی وقت تھا جب ان کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 4 ہزار روپے پڑے تھے۔

وہ ایلوش یادیو سے بات کرتے ہوئے کہنے لگیں کہ میں نے کچھ دن پہلے ‘چھوٹے لوگ’ کہا تھا، اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ میں کسی کو عہدے، اسٹیٹس یا بینک بیلنس کی وجہ سے چھوٹا کہہ رہی ہوں، اس معاملے میں تو میں خود سب سے چھوٹی ہوں۔

پوجا بھٹ نے کہا کہ جب میرے والد بگ باس ہاؤس آئے تو انہوں نے بلاجھجک اعتراف کیا کہ جب میں پیدا ہوئی تو ان کے پاس صرف 1200 روپے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری مالی تگ و دو کی وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی سے بھی رقم کا مطالبہ نہیں کیا۔

پوجا بھٹ نے کہا کہ چھوٹے لوگ سے مراد چھوٹی سوچ تھی، یہاں پر اگر لوگ ایک دوسرے کے ایک ایک لفظ کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں نا تو کوئی کسی سے بات بھی نہیں کرے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں