Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈراموں کی ٹی آر پی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، درفشاں سلیم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ ڈراموں کی ٹی آر پی سے کوئی فرق نہیں پڑتا مداحوں کے تبصرے معنی رکھتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ ایک مداح انہیں روزانہ پھولوں کا گلدستہ بھیجتا تھا، مداح بہت کیوٹ ہوتے ہیں اور وہی ہمیں اسٹار بناتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

انہوں نے کہا کہ مجھے ’ساگ‘ پسند ہے، جب میں نے انسٹاگرام پر ساگ کی تصویر شیئر کی تو اس پر مداحوں نے بے تحاشہ کمنٹس کیے جبکہ ایک مداح نے کہا کہ ہم آپ کو گاؤں سے ساگ بنا کر بھیجیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں کی ٹی آر پی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مداحوں کے تبصرے معنی رکھتے ہیں۔

درفشاں سلیم نے بتایا کہ میں ایک تقریب سے گھر آئی اور میں نے جوتے ایسے ہی اتار دیے، تو فوراً امی کی آواز آئی کہ جوتے جگہ پر رکھو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

انہوں نے کہا کہ ہم جتنے بھی مشہور ہوجائیں لیکن اپنے والدین، رشتے داروں اور دوستوں کے لیے وہی رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم ڈرامہ سیریلز بھڑاس، پردیس اور کیسی تیری خود غرضی میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں