پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کی جانب سے 14 اگست کی مناسبت سے ملی نغمہ ریلیز کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجابی زبان میں ملی نغمہ گلوکارہ صنم ماروی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملی نغمے کی شاعری ڈاکٹر خاقان حیدر غازی اور افضل عاجز نے لکھی ہے۔
ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کی ملک کی حفاظت کے لیے قربانیوں کے علاوہ ملکی خوبصورتی دیکھائی گئی ہے۔
نغمے کی موسیقیار رونق علی رونق جبکہ ہدایت کار شاہد رانا ہے۔
ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر خاقان حیدر غازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی ہر سال ہمیں ملکی ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار نبھانے کا پیغام دیتا یے۔
انہوں نے کہا کہ قربانیوں سے حاصل ملک ترقی کی وہ تمام مناظر طے کرے گا جس کا خواب ہمارے بڑوں نے دیکھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















