Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا سجل علی کی تصاویر پر دلچسپ تبصرہ

بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونم باجوہ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تصاویر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اداکارہ سجل علی کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ سونم باجوہ نے لکھا کہ “تم اتنی خوبصورت کیسے ہو؟”

سونم باجوہ کے اس کمنٹ کا فی الحال سجل علی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

 واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سجل علی انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں