دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی اور دوستی کو دکھایا ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے کئی سالوں کی ڈیٹنگ کے بعد 2018 میں شادی کی تھی۔جو،اب فلم انڈسٹری کے سب سے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں۔
دیپیکا نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مضحکہ خیز ریل شیئر کی جس میں ایک مرد اور عورت کی شادی شدہ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں بیوی ایک سیکنڈ کے لیے بھی آرام نہیں کر سکتی کیونکہ اسے صفائی اور گھر کے کام کرنے کا جنون ہے جبکہ شوہر سکون سے صوفے پر بیٹھا لیپ ٹاپ پر کچھ دیکھ رہا ہے۔
دیپیکا نے ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون میں ( دیپیکا) اور مرد رنویر ہیں ۔

View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















