فلم انڈسٹری کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات پر معروف اداکار فواد خان حکومت کے مشکور ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے نیشنل آئکون ایوارڈ کی تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یوں ممتاز سینئر فنکار برادری کے درمیان موجود ہونا اور یہ ایوارڈ وصول کرنا ایک اعزاز ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے جو قدم اُٹھائے ہیں اور آگے آنے والی حکومت بھی جو اقدامات کرے گی تو اس ہم آہنگ تحریک اور اس محاذ کو آگے بڑھائیں گے۔
فواد خان نے کہا کہ حکومت کی مدد سے بلآخر یہ انڈسٹری حقیقی معنوں میں خود مختار بن جائے گی جسے پھر حکومت پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔
اداکار فواد خان نے پاکستان فلم انڈسٹری اور فنکاروں کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















