فلم فائٹر کی کاسٹ اور میکرز نے پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے، جس میں ہریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کو فائٹر پائلٹ کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل ہریتک روشن نے بھی فلم فائٹر کے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرکے خوب داد سمیٹی تھی، آج اس فلم کا موشن پوسٹر فینز کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
25 جنوری 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس ایکشن فلم کے موشن پوسٹر میں مرکزی کرداروں کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ریتک اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس میں ائیر فورس بیس کے شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔
#SpiritOfFighter | Vande Mataram!
See you in the theaters on the eve of India’s 75th Republic Day. Fighter releases worldwide on 25th January 2024. pic.twitter.com/23fvysWgsV
— Hrithik Roshan (@iHrithik) August 15, 2023
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















