Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلویش یادو نے بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 جیت لیا

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادو ہیں اور بہت سے لوگ اس کی جیت کو “تاریخی” قرار دے رہے ہیں کیونکہ وہ شو میں جیتنے والا پہلا وائلڈ کارڈ ہے۔

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2، 17 جون 2023 کو شروع ہونے والے اس سفر میں کئی مضحکہ خیز، جذباتی اور ڈرامائی لمحات دیکھنے میں آئے جنہوں نے شائقین کی توجہ حاصل کی ہے جس کا اختتام ایلوش یادو کے ٹرافی کو گھر لے جانے کے ساتھ ہوا ہے۔

ایلوش یادو کی جیت پر سوشل  ممیڈیا صارفین بہت پرجوش نظر آئے اور انہیں مبارکباد بھی دی ہے اور ان کی جیت کو تاریخی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 2 کے پانچ فائنلسٹ ایلویش یادیو، ابھیشیک ملہان، پوجا بھٹ، منیشا رانی، اور بیبیکا دھووے تھے۔ پوجا بھٹ، منیشا رانی اور بیبیکا کے باہر ہونے کے بعد سامعین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دینے کے لیے 15 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔

آخر کار ایلوش یادو کو فاتح قرار دیا گیا۔ اسے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور بگ باس ٹرافی ملی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں