بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کو بھارتی شہریت مل گئی ہے اور اس حوالے سے اداکار نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرتے ہوے اداکار نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار کو ہندوستانی شہریت دے دی گئی ہے جس کے بعد اب وہ باقاعدہ طور پر ایک ہندوستانی شہری بن گئے ہیں۔
Dil aur citizenship, dono Hindustani.
Happy Independence Day!
Jai Hind! pic.twitter.com/DLH0DtbGxk— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 15, 2023
اس حوالے سے اکشے نے کہا تھا کہ انہوں نے 2019 میں ہندوستانی پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی، لیکن کورونا کی وجہ سے اس عمل میں تاخیر ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے اکشے کو ان کی کینیڈین شہریت پر بے حد تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















