بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ، جنہوں نے ’ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے، اپنے کردار کے لئے صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کر رہی ہیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ کی پہلی فلم ہارٹ آف اسٹون جمعہ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی جس میں عالیہ اب کییا دھون کے روپ میں نظر آئیں ہیں- ایک ہیکر جو کہ عالمی امن قائم کرنے والی ایجنسی سے بھاگ رہی ہے، انصاف کی تلاش میں ہے۔
فلم میں گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیکن، فلم کو صٓرفین سے ملے جلے ردعمل مل رہے ہیں۔
فلم کے حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ’ہارٹ آف اسٹون‘ وہ فلم ثابت نہیں ہوئی جو شائقین کی توجہ حاصل کرسکے، یہ بہت معمولی فلم ثابت ہوئی ہے اور شاہ رخ خان کی پٹھان میں ایکشن سینز کی کارکردگی اس سے بہتر تھی ۔
عالیہ کے مداحوں کے مطابق عالیہ بھٹ ایک بہتر ہالی ووڈ ڈیبیو کی مستحق تھیں۔
ایک ٹویٹر صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ’’نیٹ فلکس نے کئی سالوں میں کچھ واقعی اچھی فلمیں بنائی ہیں، افسوس کی بات ہے کہ یہ ان میں سے ایک نہیں ہے۔‘‘
خیال رہے کہ اس فلم میں عالیہ حیران کن طور پر فلم میں منفی کردار میں ادا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
ہارٹ آف سٹون ایک امریکی جاسوس ایکشن تھرلر ہے جسے ٹام ہارپر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں گیل گیڈوٹ، جیمی ڈورنن، عالیہ بھٹ، سوفی اوکونیڈو اور میتھیاس شوئفر نے کام کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















