Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے ایک بار پھر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے ایک بار پھر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سرکاری اعزاز ہلال امتیاز ملنے پرمعروف فیشن ڈیزائنر محمود  بھٹی نے کہا ہے کہ دوسری بار یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ ملنے پر خدا کا  جتنا بھی شکر ادا کروں
کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس شفاف طریقے سے یہ اعزازات دیئے ہیں وہ قابل تحسین ہے، مجھے اس سے پہلے 2004ء  میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

محمود  بھٹی نے کہا کہ فیشن ڈیزائننگ میں کمال فن حاصل کرنے کا سفر بالکل بھی سادہ اور آسان نہیں رہا ، فٹ پاتھ پر بھوکا پیاسا سویا ہوں، داتا کی نگری سے لنگر کھاتا تھا، پیدل چلا ہوں، پیرس میں رہنا آج بھی ایک خواب لگ رہا ہے۔

پرمعروف فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ کچھ نہیں سے لیکر ایوارڈ یافتہ ہونے کا سفر کانٹوں بھرا راستہ تھا، خود انحصاری کا سفر بہت ہی دشوار گزار تھا، کئی ہمراہی ساتھ چھوڑ گئے لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری ، خدا کے فضل سے آخر کار اپنی منزل پر پہنچ گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طویل جدوجہد میں سرکاری اعزازات دے کر عزت افزائی کرنے والوں کا دل سے  شکرگزار  ہوں، نوجوانوں کو صرف یہی کہوں گا کہ محنت جاری رہے تو کوئی منزل حاصل کرنا ناممکن نہیں رہتی ہے۔

  اس کے علاوہ حال ہی میں  فرانسیسی میڈیا نے فیشن ڈیزائننگ میں محمود بھٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پریٹ اے پورٹر فیشن کا لقب دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں