پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے بتادیا کہ انہوں نے امریکا جاکر کیا سیکھا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کومل عزیز خان نے بتایا کہ ماضی میں امتحانات کے دوران نقل کرنے پر مجھے معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی تباہ کردی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ میں نے نقل کر کے اچھا کیا تھا۔
اداکارہ کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیونکہ بعد میں امریکا کے ایک اچھے تعلیمی ادارے کی جانب سے اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جہاں جا کر میں نے خود مختار ہونا اور کامیاب بزنس کرنا سیکھا۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کومل عزیز خان مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















