Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے

گردوں کی بیماری میں مبتلا پاکستان کے معروف گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان سنگیت آئیکون وِنر، لکس میوزک ایوارڈ یافتہ، میکال حسن بینڈ کے سابق گلوکار اور کوک اسٹوڈیو 6 میں سُر بکھیرنے والے گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے ہیں، گلوکار کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی حیدرعباس نے کی ہے۔

ستیانہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار اسد عباس گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ رات اسد عباس مزید طبیعت بگڑنے کی وجہ سے کومے میں چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار اسد عباس حکومتی امداد کے منتظررہے ، گردے کے عارضے میں مبتلا گلوکار کو ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا جس کے لیے پانچ کروڑ تک کی رقم درکار تھے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  گلوکار اسد عباس کے انتقال پر  دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلوکار اسد عباس کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں