Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گیم آف تھرونز’ کے اداکار ڈیرن کینٹ انتقال کرگئے

‘گیم آف تھرونز’ کے اداکار ڈیرن کینٹ 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گیم آف تھرونز میں اپنے کردار سے مشہور اداکار ڈیرن کینٹ کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کی ٹیلنٹ ایجنسی کیری ڈوڈ ایسوسی ایٹس نے منگل کو ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کی۔

ایجنسی نے لکھا۔” گہرے دکھ کے ساتھ  ہمیں آپ کو بتانا پڑ رہا ہے کہ ہمارے پیارے دوست اور کلائنٹ ڈیرن کینٹ کا جمعہ کو انتقال ہو گیاہے ، اُس  افسوس ناک لمحے میں ان کے والدین اور بہترین دوست ان کے ساتھ تھے۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ “

کینٹ کی پیدائش اور پرورش ایسیکس میں ہوئی ،انہوں نے 2007 میں گریجویشن کیا اور اپنا پہلا ایکٹنگ کا بڑا کردار 2008  میں ادا کیا ، اس کے بعد  وہ ایمی جیتنے والے گیم آف تھرونز کی ٹیم میں بھی  شامل ہوئے۔ گیم آف تھرونز میں، کینٹ نے سلاورز بے میں ایک گوتھرڈ کا کردار ادا کیا۔

اسے حال ہی میں 2023 کی فلم Dungeons and Dragons: Honor Among Thieves میں  دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں