شاہ رخ خان کی فلم جوان کا دنیا بھر میں موجود ان کے فینز کو بے تابی سے انتظار ہے،جوکہ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
جوان کے حوالے سے روز بروز بڑھتی ہوئی توقعات کے دیکھتے ہوئے میکرز نے فلم کی ریلیز سے تقریباً تین ہفتے قبل متحدہ عرب امارات میں ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے۔
SRK کے فین کلبوں نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں کو مطلع کیا کہ چار بڑی ملٹی پلیکس چینز جیسے Vox، Novo، Reel اور Roxy نے 15 اگست کو فلم کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے۔
#Jawan Advance Booking Opened in UAE .
Four Major Multiplex chains Vox, Novo, Reel, Roxy, and Others have opened. Fans from UAE get your tickets booked now. #ShahRukhKhan is Ready!! pic.twitter.com/BtjlkZ9Y8P
— JUST A FAN. (@iamsrk_brk) August 15, 2023
جوان کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی ہے، جسے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے، جسے 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















