Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنزہ ہاشمی کا بھارتی اداکار کے ہمراہ پہلا گانا ریلیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا بھارتی اداکار کرن واہی کے ہمراہ پہلا گانا ریلیز ہوگیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گانا ’میرے ہو جاؤ‘ کی ویڈیو جاری ہوگئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ “یہ ایک بہت ہی خاص پروجیکٹ ہے اور یہ پروفیشنل ٹیم کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے، اس پروجیکٹ پر پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

گانا ’میرے ہو جاؤ‘ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز میں گنگنایا ہے جبکہ اس کے بول مانی منجوت نے لکھے ہیں، گانا دو لوگوں کی رومانی کہانی پر مبنی ہے۔

گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے جبکہ گانے کے مناظر دبئی میں شوٹ کیے گئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں