Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اذان سمیع کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں گلوکار اذان سمیع نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

شیئر کی گئی تصاویر میں گلوکار کو اپنے والد گلوکار عدنان سمیع اور فیملی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

تصویر میں اذان اور عدنان کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “سالگرہ مبارک ہو بابا، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں”۔

اذان سمیع خان نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بلاک کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع گزشتہ روز 52 برس کے ہو گئے ہیں۔

اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور پاکستانی خوبرو، معروف سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔

Azaan Sami Khan Wife And Son

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں