Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیشا پٹانی کا میوزک ویڈیو سے ہدایتکاری میں ڈیبیو، ٹیزر جاری

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے ہدایتکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔

اداکارہ دیشا پٹانی اپنی پہلی میوزک ویڈیو کیوں کرو فکر کے ساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by disha patani (paatni) (@dishapatani)

انسٹاگرام پر اسی کا اعلان کرتے ہوئے، دیشا نے میوزک ویڈیو کا پہلا ٹیزر جاری کیا ہے اور یہ بھی انکشاف کیا کہ مکمل ویڈیو 21 اگست کو ریلیز ہوگی۔

کیوں کرو فکر کے ٹیزر کو دیکھتے ہوئے، سنگل میوزک ویڈیو بے فکر رہنے کی بات کرتا ہے۔ اسے نکھیتا گاندھی نے اپنی آواز دی ہے۔ موسیقی ویبھو پانی نے ترتیب دی ہے اور پروڈیوس کی ہے جبکہ وایو نے دھن لکھے ہیں۔ اس گانے میں دیشا کی وائس اوور بھی شامل ہے اور میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری کی ہے۔

خیال رہے کہ دیشا پٹانی، کرن جوہر کی فلم یودھا میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس میں راشی کھنہ بھی ہیں۔ یودھا مسلسل تاخیر کے بعد 15 دسمبر 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ یودھا کے علاوہ دیشا سوریہ کے ساتھ اپنی پہلی تامل فلم بھی بنائیں گی۔

وہ کنگووا میں نظر آئیں گی، جس میں بوبی دیول، نٹراجن سبرامنیم، یوگی بابو، ریڈن کنگسلے، کوائی سرلا، آنندراج، روی راگھویندر، کے ایس روی کمار اور بی ایس اویناش بھی شامل ہیں۔

اداکارہ، ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والے پروجیکٹ کے کا بھی ایک حصہ ہیں جس میں پربھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن شامل ہیں، یہ مستقبل کی فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں