Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘تالی’ دیکھنے کے بعد شلپا اور نیتو سنگھ نے سشمیتا سین کیلئے کیا کہا؟

سشمیتا سین نے اپنی نئی ویب سیریز تالی میں اپنی عمدہ اور جرات مندانہ اداکاری سے ایک بار پھر فینز اور بالی وڈ کے ساتھی اداکاروں کے دل جیت لئے۔

اداکارہ سشمیتا سین اور ان کی تازہ ترین ویب سیریز  تالی کو آن لائن مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

اس شو کو دیکھنے کے بعد، سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور بڑے اسٹارز کی جانب سے کافی مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

شلپا شیٹی کا ردعمل

‘تالی’ دیکھنے کے بعد شلپا شیٹی اور نیتو سنگھ نے سشمیتا سین کیلئے تعریفی کلمات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے ہیں۔

شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر سشمیتا سین اور تالی کی پوری ٹیم کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی۔

نیتو سنگھ کا ردعمل

نیتو کپور نے بھی انسٹاگرام  اسٹوریز پر تالی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سشمیتا سین کی پرفارمنس کی تعریف کی۔

واضح رہےکہ سشمیتا سین تالی میں سماجی کارکن شریگوری ساونت کی حقیقی زندگی پر مبنی ایک ٹرانس وومین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس شو میں شریگوری ساونت کی زندگی اور سفر، گنیش سے گوری میں اس کی جرات مندانہ تبدیلی اور اس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کا نقشہ بنایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version