گلوکارہ آشا بھوسلے کا بالی وڈ کے راکی اور رانی کے ’واٹ جھمکا‘ ریمکس پر ردعمل سامنے آگیا۔
بالی وڈ کی لیجنڈری تجربہ کار گلوکارہ آشا بھوسلے نے حال ہی میں پرانے گانوں کو دوبارہ بنانے کے حوالے سے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے راکی اور رانی کی پریم کہانی کے گانے واٹ جھمکا کے بارے میں بھی بات کی۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہاکہ اگر آج کے میوزک ڈائریکٹرز میں نئے گانے بنانے کی صلاحیت ہوتی تو وہ پرانے کلاسک گانوں کو دوبارہ نہیں بناتے۔
پیا تم اب تو آجا کی گلوکارہ نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ میوزک ڈائریکٹرز یا گلوکاروں میں کچھ نیا لانے کی صلاحیت نہیں اسی لیے وہ پرانے گانوں کو دوبارہ بنا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، آشا بھوسلے نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کے واٹ جھمکا گانے کی تازہ ترین مثال دیتے ہوئے کہاکہ آج ‘جھمکا گرا رے’ بہت اچھا کام کر رہا ہے لیکن یہ نئی فلم میں ایک پرانا گانا ہے۔
واضح رہےکہ جھمکا گرا رے گانا فلم میرا سایا (1966) کا تھا اور اسے سادھنا پر فلمایا گیا تھا۔ اس کی اصل کمپوزیشن میوزک ڈائریکٹر مدن موہن نے دی تھی جبکہ اس کے بول راجہ مہدی علی خان نے لکھے تھے اور آشا بھوسلے نے اس گانے کو اپنی ورسٹائل آواز دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
