بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما حال ہی میں کیریبین کے ملک بارباڈوس میں چھٹیوں پر تھے، کرکٹر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نئی دلکش تصویر شیئر کی جو ان کے مداحوں کو خوش کرنے کیلئے کافی ہے۔
ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ یہ جوڑا ایک کیفے کے باہر آرام دہ کپڑوں اور خوشگوار موڈ میں کھڑا ہو اہے ۔
View this post on Instagram
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کے مقبول ترین شادی شدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں ، جنھوں نے 2017 میں شادی کی تھی اور اب وہ ایک بیٹی کے والدین بھی بن چکے ہیں۔















