ہانیہ عامرکا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم جانان سے کیا اور اس کے بعد گویا ان کی ڈرامے میں موجود گی کامیابی کی ضمانت بن گئی یہی وجہ ہے کہ انہیں نوجوان نسل کی سٹار کہاجاتا ہے۔




ہانیہ عامرکا شوبز کا سفر کئی کامیاب پروجیکٹس سے بھر پور ہے۔ وہ حال ہی میں مجھے پیار ہوا تھا، ڈرامے میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں بھی لیکن انہیں مداحوں کی جانب سے پیار بھی ملا۔




ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے مداحوں کا آگاہ کرتی رہتی ہیں۔




اس وقت وہ چھٹیوں پر ہیں اور برطانیہ میں اپنی بہن کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں۔ جہاں سے انہوں نے سفر کی خوبصورت تصاویرشیئر کی ہیں جس میں انہیں مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔






اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















